ساہیوال (پرنس الطاف حسین سے)ایس ڈی او بلڈنگ شیخ طارق ندیم ، سینئر سب انجینئر محمد آصف نے کہا ہے کہ ساہیوال کو تعمیر وترقی سے مزید روشن کیا جائے گا جیسے جیسے فنڈز ملیں گے انشاءاللہ ترقیاتی کاموں کے مزید جال بچھائیں گے ساہیوال میں سرکاری عمارتوں جو خوبصورتی کی اعلیٰ مثال ہیں عوام کی توجہ کا مرکز ہے یہ بات شیخ طارق ندیم اور محمد آصف نے گورنمنٹ کنٹریکٹر زسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے والے ٹھیکیداروں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ ان کو ادائیگیاں فوری ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں محکمہ بلڈنگ کے تحت بننے والی عمارتوں میں معیاری اور ملاوٹ سے پاک مٹریل کا استعمال یقینی بنایا گیا ہیں اس موقع پر اہلیان ساہیوال نے شیخ طارق ندیم ، محمد آصف کو بمعہ ٹیم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ساہیوال کو تعمیر وترقی سے آراستہ کیا ہے اور مزید کر رہے ہیں ۔