منڈی بہاوالدین ( جاوید اقبال ) خان اتحاد کونسل منڈی بہاوالدین کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد ظہیر خان سرپرست اعلیٰ خان اتحاد کونسل مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،اجلاس محمد علی خان صدر چیئرمین محمد قیوم خان اور جنرل سیکرٹری ذیشان رفیق خان نے سیکٹر انچارجوں کی جانب سے بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور جلد سے جلد ممبر سازی مکمل کرکے گھرانہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں چیئرمین محمد قیوم خان اور محمد علی خان نے ذیشان خان اور عبدالرحمن خان کی رمضان المبارک میں مستحق افراد تک معاونت سے سرخرو ہوئے ہیں اور شاہزیب خان،عابد خان،مہظر خان،سہیل انور خان، ظفر خان، گوہر خان لودھی،عمر ریاست خان،زاہد خان، مزمل خان،مراد خان، انعام خان لودھی وائس چیئرمین اور دیگر سیکٹر انچارج صاحبان مستحق افراد کی مکمل رپورٹ تیار کریں اجلاس میں قواعد و ضوابط اور دیگر معاملات طے کیے گئے اور تمام کابینہ ارکان کو اپنی زمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا اور مذید دلچسپی رکھنے والے بھائیوں کو برادری کے لیے خدمات انجام دینے والے کو ویکم کہا جائے، خان اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین محمد شاہد خان نے کابینہ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا،جس پر محمد شاہد خان کی کاوشوں کو سراہا گیا