ورلڈکپ 2023کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکراکب ہوگا؟جانئے

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عالمی کپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر 2023 کو ہوگا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے نئے شیڈول کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے 8 میچز کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کے بجائے اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 12 کی بجائے 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔نئے شیڈول کے مطابق پاک انگلینڈ میچ 12 کی بجائے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
دہلی میں دس اسٹیجنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے انکشاف کیا کہ بھارت کے اعلی ترین کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے 2-3 آئی سی سی ممبر بورڈز سے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں