چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر چوآسیدن شاہ و تلہ گنگ سرکلز ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،
میٹنگ میں دونوں سرکلز کا مکمل کرائم ملٹی میڈیا ڈسکس کیا گیا اور تھانہ جات کی حدود علاقہ اختیار میں کرائم کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ھدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کریں، قبضہ گروپس کے خلاف، مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کیسز کو ٹریس آؤٹ کرکے مقدمات کو اصل حقائق پر یکسو کریں،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے مزید ہدایات جاری کیں کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی رکھی جائے اور ای پولیس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، ہوٹل سرائے، بس اسٹینڈز کی بھی چیکنگ کو بمطابق میکنزم سمارٹ آئی اسکا مکمل فالو اپ لیا جائے اور روح گردانی کرنے والوں کیخلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او،ضلع میں منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈی پی او،
تھانہ کی سطح پر آنے والے سائلین کی ہر صورت اور مکمل دادرسی کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او،کسی بھی مظلوم پر ظلم و زیادتی ناقابل برداشت ہے۔ ڈی پی او