ووٹ ڈالنا لازمی قرار دیا جائے:جلیل احمد شرقپوری کا مطالبہ

شرقپور شریف (نامہ نگار)سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق ایم این اے و ضلع ناظم شیخوپورہ صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے استانہ عالیہ شرقپور شریف سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے آخری چند دن ہیں میری خصوصی درخواست ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو جائے اور آئندہ سیاسی کلچر درست سمت پر چلے تو ووٹ ڈالنا لازمی قرار دیا جائے اور قومی انتخابات متناسب نماٸندگی کی بنیاد پر کرواٸے جاٸیں تاکہ ہر جماعت کی نماٸندگی قومی اسمبلی میں ھو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں جلیل نے کہا ہے کہ پہلے نمبر پر ووٹ ڈالنا لازمی اقرار دیا جاٸے اور جو ووٹنگ نہ ڈالے اس کا آٸی ڈی کارڈ کینسل کر دیا جاۓ جو کم از کم 500 روپے جرمانے سے دوبارہ بحال ھو۔
اشتہارات اور بینرز پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ غریب لوگ بھی انتخابات میں حصہ لے سکیں
یہ تین سٹیپ اٹھانے سے تمام انتخابات پر امن ،پرسکون اور درست قومی سوچ کے مطابق درست سمت پر چلےجائیں گے۔اور جو بھی نئی حکومت آئے اسے قانونی طور پر پابند کیا جاٸے کہ وہ ہر امیر و غریب کے لیے خوراک صحت اور تعلیم کے معاملے پر 100 فیصد رزلٹ دے گی۔
انہوں نے کہا نئی حکومت کے آتے ہی ایک سال کے بعد پورے ملک کا سروے کیا جاٸے اگر ایک بچہ بھی ایسا مل جائے جو بغیر روٹی کھائے بھوکا سو گیا , یا علاج نہیں ہو سکا وہ بغیر علاج کے مرگیا ایک بچہ بھی ایسا مل جائے جو سکول جانے کی عمر میں ھو اور سکول نہ پڑھتا ھو تو حکومت فوری طور پر خود بخد ختم ہو جائے یا ان تین ضروری حکومتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا پابند کیا جاۓ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں