اٹک(ملک فراست علی اعوان سے)اٹک پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ،5 منشیات فروش گرفتار ،4710 گرام چرس بر آمد ،الگ الگ مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات پر اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ضلع بھر سے 5 منشیات فروش گرفتار کر کے5910 گرام چرس بر آمد کر لی۔انچارج سرچ پارک اٹک خورد اے ایس آئی ثمینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ایک ہائی ایس کو روکا جسکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مشکوک شخص قدرت نور ولد شمس نور سکنہ باغبان تحصیل و ضلع مردان کی تلاشی لی تو اسکے قبضے سے 2400گرام چرس بر آمد ہوئی جسکو گرفتار کر لیا گیادوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد عمران دوران گشت چسکا پوائنٹ حسن ابدال موجود تھے ایک مشکوک شخص مارون خان ولد ہارون خان سکنہ محلہ مہر آباد حسن ابدال جو راولپنڈی کی جانب سے آ رہا تھا کو روک کر تلاشی لی تو اسکے قبضے سے 1260 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر مارون خان کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا اور تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی عنایت علی نے نئی آبادی محلہ بر ف خانہ سے ملزم شیر علی عرف شیرا ولد حاجی سلمان ساکن پکتیاں گردیس افغانستان حال جھمٹ سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح اے ایس آئی ظہیر احمد تھانہ بسال نے دوران چیکنگ حیدر زمان ولد امیر زمان سکنہ بسال سے 650 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا جبکہ اے ایس آئی محمد ندیم ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی نے دوران گشت عامر علی ولد لیاقت علی ساکن فاروق اعظم کالونی کی تلاشی لی تو عامر علی کے قبضے سے 400گرام چرس بر آمد ہوئی جنکے خلاف اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔