لالیاں(ملک آفتاب سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے لالیاں کا وزٹ کیا۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لالیاں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیکل ایمرجنسی,ٹراما سنٹر,لیبارٹری,ڈارک روم،ایکسرے روم,واش رومز اور میڈیکل ایمرجنسی وارڑز کا وزٹ کیا۔صوبائی وزیر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا,ایمرجنسی وارڑ میں مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات بارے استفسار کیا, صوبائی وزیر نے لیبارٹری روم کا تفصیلی وزٹ کیا,جینز ایکسپرٹ سے لیبارٹری ٹیکنیشن کا کام لینے کی ہدایات جاری کئیں تاکہ چوبیس گھنٹے لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،صوبائی وزیر نے ہسپتال میں بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں،سی او ہیلتھ اور ایم ایس کی تعریف کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و سٹاف کی بھرتی کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی گئی ہے۔