لاہور ( محمد ثاقب بٹ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلن Scanlon Leslie کی ملاقات،ملاقات میں صحت, تجارت، ماحولیات، مائننگ سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال.پاکستان پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے کینیڈین حکومت کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ گورنر پنجاب
کینیڈین ہائی کمشنر نے انسداد پولیو کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا،کینیڈا میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم پاکستانی کینیڈا کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو تجارت، ماحولیات اور عوامی سطح پر رابطوں میں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ گورنر پنجاب
کینیڈین سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کینیڈا کے نئے ترجیحی ٹیرف پروگرام کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے . گورنر پنجاب
اس پروگرام سے پاکستان کینیڈا میں اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکے گا اور کینیڈین صارفین کے لیے زیادہ مصنوعات مہیا کر سکے گا۔ گورنر پنجاب