شاہدہ تنویر چوہدری عوامی پریس کلب کی لیگل ایڈوائزر مقرر

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر ایڈوکیٹ محترمہ شاہدہ تنویر چوہدری سابق سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی کو چیئرمین عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے عوامی پریس کلب ضلع چکوال کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا ہے ، عوامی پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران کی طرف سے ویلکم اور نیک خواہشات کا اظہار، واضح رہے کہ محترمہ شاہدہ تنویر چوہدری کا تعلق ملہال مغلاں کے قصبہ رتہ موہڑہ سے ہے اور وہ سابق نائب ناظم یونین کونسل ملہال مغلاں چوہدری مشتاق حسین مرحوم کی صاحبزادی ہیں اور ڈھڈیال نامہ چکوال کے ڈیفامیشن آرڈیننس کے چھتیس کیس ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ جبکہ چکوال کے مختلف علاقوں میں ڈرون کیمروں کی غیر قانونی پرواز پہ سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد چوہدری نے راولپنڈی ہائی کورٹ میں جو رٹ دائر کی تھی وہ تاریخی کیس بھی میڈم شاہدہ تنویر چوہدری نے لڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں