شیخوپورہ(رانا مبشر لطیف) الفہد میڈیا گروپ کے عہدیداران کی امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل میاں سجاد باقر ڈوگر سے خصوصی میٹنگ اور الیکشن 2024 کے حوالے سے بھرپور میڈیا کمپین چلانے کا اعلان ، وکلا برادری کی ایک بڑی تعداد نے ڈسٹرکٹ بار کے امیدوار برائے صدر میاں سجاد باقر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا ہے ڈسٹرکٹ بار کے امیدوار برائے صدر میاں باقر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد وکلا برادری کو ان کا وقار اور عزت دلوانا ہے جس کے وہ حقدار ہے، نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے وظائف کا سسٹم ہونا چاہیے کیونکہ نوجوان وکلا کو معاشرتی مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے خواتین وکلا کے لیے بھی ایک ایگزیکٹو بار روم کی ضرورت ہے میں کوشش کروں گا کہ خواتین وکلاء کے لیے ایک ایگزیکٹو بار روم بنایا جائے انشاءاللہ میرا اللہ مجھے موقع دے گا اور میں اپنی وکلا برادری کے لیے فلاح و بہبود اور ان کے وقار کی بلندی کے لیے کام کروں گا.