شورکوت (حاجی ناصرعباس جٹ) پاکستان میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے سوشل ویلفیئر و بیت المال شورکوٹ کی طرف سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تصور عباس سوشل ویلفیئر آفیسر شورکوٹ ،سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ اور تحصیل شورکوٹ کی NGOs کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے جو انہوں نے 11اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی میں دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ “آپ سب آزاد ہیں ،آپ ازاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے ،آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے یا کسی بھی عبادت گاہ میں،آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ،ذات یا عقیدے سے ہو اسکا ہمارے اس بنیادی دستور سے کوئی تعلق نہیں ہم سب اس ریاست کے برابر کے شہری ہیں ” سہیل آرتھر نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئےبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، تصور عباس سوشل ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے میں اقلیتوں کا بہت اہم کردار ہے اقلیتوں نے بانی پاکستان قائد اعظم کو بھرپور ساتھ دیا تھا اور آج بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں محنت اور ایمانداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.