جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
ساجد گوندل SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں ملک اظہر SHO تھانہ صدر چکوال اور محمد آصف ASI اور ماجد محمود ASI کا اپنی ٹیم کے ہمراہ قبصہ مافیا گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز بھی برآمد اسلحہ ناجائز کے الگ الگ مقدمات درج،.تفصیلات کے مطابق ملک اظہر انسپکٹر SHO تھانہ صدر چکوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قبضہ گروپ کے خلاف بھرپور اور بروقت ایکشن کرتے ہوئے ملزم ملازم حسین ولد محمد یوسف ساکن جیٹھل کے قبضہ سے رائفل 12 بور معہ 35 روند، ملزم محمد عرفان ولد محمد رزاق ساکن سرگودھا کے قبضہ سے رائفل 223 بور، 02 میگزین معہ 40 روند اور ملزم زریاب حیدر ولد مستجاب حیدر ساکن ڈھوک کرم شاہ کے قبضہ سے رائفل 7MM کلاشنکوف نما معہ 15 روند برآمد کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات زیر دفعہ اسلحہ ناجائز تھانہ صدر چکوال درج کرلئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں