نیشنل کالج آف آرٹس میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ،76ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے نیشنل کالج آف آرٹس نے این سی اے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے جو 14 اگست 2023 تک جاری رہیں گی۔
ان تقریبات کا آغاز آج شجر کاری کی تقریب سے ہوا۔ شجرکاری میں این سی اے کے وائس چانسلر، سینئر فیکلٹی او سٹاف نے حصہ لیا۔
نمائش کے لئے طلبہ و طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے فن پارے بنانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ این سی اے آرکائیو ڈیپارٹمنٹ محفوظ نایاب تصاویر کو نمائش کے لئے تیار کررہا ہے۔
اپنے پیغام میں وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد نوجوان نسل می اپنے وطن کی قدر اور اس کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ان
روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، یوم آزادی پر NCA میں پرچم کشائی کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوگی جس کے بعد دعا اور قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شرکاء میں خصوصی بیجز اور جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے۔ ایک میوزیکل پرفارمنس بھی آخری دن کی تقریبات کا حصہ ہے۔اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری سمیت سینئر فیکلٹی ممبران، اور کالج سٹاف کی کثیر تعداد شرکت کرے گی
پرچم کشائی کے علاوہ این سی اے کی ظہور الاخلاق گیلری میں تحریک پاکستان کے موضوع پر فن پاروں اور آرکائیو کی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔کیمپس کی دیواروں کو سجانے کا عمل بھی جاری ہے، جس میں طلباء اور عملہ مصروف ہے۔
یہ تمام اقدامات ہمارے ملک کے ساتھ ہماری یکجہتی کو ظاہر کرنے اور ان لوگوں کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں جنہوں نے اس کے قیام کے لیے اپنا سب کچھ کھو دیا۔