سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں انکی مادر علمی جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب
جنرل راحیل شریف کو یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیاوائس چانسلر پروفیسر سید اصغر زیدی نے سابق آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا ۔
جی سی یونیورسٹی آمد پر طلباء نے سابق آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا،جنرل راحیل شریف نے بطور 15 ویں آرمی چیف ملک کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں .بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف 42 ممالک کے اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کے پہلے ملٹری کمانڈر بنے ،وائس چانسلر اصغر زیدی نے کہا جنرل راحیل شریف کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر بے حد فخر محسوس کر رہے ہیں .
کچھ طلباء ایسے ہوتے ہیں جن سے تعلیمی اداروں کا وقار بلند ہوتا ہےہم سب کو جنرل راحیل شریف اور انکے خاندان کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے گورنمنٹ کالج لاہور کو اسکی ہم نصابی سرگرمیاں منفرد بناتی ہیں ،یہاں تدریس کے ساتھ طلباء وطالبات کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جاتی ہےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کا مقصد بھی نوجوان طلباء میں ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہے
فخر ہے جنرل راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر بھی گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب علم رہے جنرل راحیل شریف نے کہا روائین ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں،اس تعلیمی ادارے سے بہت سی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی .آج اپنے مادر علمی کو ترقی کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،میرے دونوں بھائیوں نے بھی گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی طلباء ہمارے ملک کا مستقبل ہیں آپ تعلیمی اداروں میں اپنے وقت سے بھرپور استفادہ کریں زندگی میں کامیابی کے لئے جذبہ اور لگن بہت ضروری ہےاگر آپ نے چیلنجز سے نبرآزما ہونا سیکھنا ہے تو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کریں زندگی میں تین چیزیں بہت اہم ہیں؛ کردار، ہمت اور قابلیت جنرل راحیل شریف نشان امتیاز کو سعودی حکومت کی طرف سے بھی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ سے نوازاجاچکاہے