پاکستان ہماری امیدوں اور تمناؤں کا محور ہے:ملک کرامت علی

شکرگڑھ(تحصیل رپورٹر بابا ساجد سیف سے)پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی نے روزنامہ سیون کے تحصیل رپورٹر بابا ساجد سیف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں اپنی اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے انفرادی ،اجتماعی کاوشیں کرنا ہیں۔پاکستان ہماری امیدوں اور تمناؤں کا محور ہے۔حصول پاکستان کے لیے ہمارے اباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔اب تکمیل پاکستان کے لیے ہمیں بھی عہد کرنا ہے ۔کہ ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔پاکستان کو امن ومحبت اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ھے۔ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز سے جہالت ،غربت،نا انصافی ،فرقہ پرستی کے عفریتوں کو شکت دینے کے لیے محبت ،امن ،بھائی چارہ اور رواداری کے چلن کو عام کرنا ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں