اٹک(ملک فراست علی اعوان سے)راجہ شاہد مبارک کو مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب اور راجہ طاہر کو مرکزی چیئرمین پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مہتاب حسین ملک
پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ کا مرکزی اجلاس منعقد ہوا جس میں اگلے دورانیہ کے لئے متفقہ طور پر چوہدری بشیر وڑائچ کو صدر مرکزیہ ، راجہ شاہد مبارک کو سیکرٹری جنرل اور راجہ طاہر کو مرکزی چیئرمین پنجاب منتخب کیا گیا ۔ انکے نام الگ الگ پیغامات میں مہتاب حسین ملک چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین ضلع اٹک نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ پہلے کی طرح ہر فورم پر اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اس مقصد کے لئے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع اٹک ہر معاذ پر انکے شانہ بشانہ ہوگی۔