نارووال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان کی ترقی اور اتحاد کی سنہری امید بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین اور نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ پندرہ ماہ کی کارکردگی اور سفارتی محاذ پر حاصل کی گئی تاریخی کامیابیاں پاکستانی سیاست کا ایک روشن باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے وائس چیئر مین صفدر ہمایوں قریشی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا اور مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں ترقی، خوشحالی اور قومی اتحاد کی علامت ہے ملک کو آگے لے جانے کا راستہ صرف صدر آصف علی زرداری کے سیاسی تدبر اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست پروگرام میں پنہاں ہے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دن منانا اور پوری دُنیا سے اس کی مذمت کروانا ایک تاریخی اقدام ہے بلاول بھٹو زرداری کی ایوان میں الوداعی تقریر اس پولیٹیکل میچوریٹی کی مظہر ہے جسے ہمار سے بہت سارے سیاستدان ستر برس کی عمر میں بھی حاصل نہیں کر سکے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری بھاری اکثریت سے اسلام جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو نگے