شرقپورشریف (نامہ نگار)آپسما تحصیل شرقپور شریف کی ازسرنو تنظیم سازی کے لئے اجلاس کا انعقاد
اجلاس کی قیادت میاں اعظم علی ساغر و صفدر علی رانجھا نے کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل شرقپور شریف کا اجلاس انفارمیشن سیکرٹری پنجاب میاں اعظم علی ساغر اور ضلعی نائب صدر صفدر علی رانجھا کی قیادت میں دارارقم اسکول میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ازسرنو تنظیم سازی میں سرعامر اقبال سرپرست،سرمحمودالحسن چئیرمن،سرملک محمد اقبال صدر،سر افضل سیفی سنئیر نائب صدر،سرخالد ضیاء نائب صدر،سرحافظ محمد یاسر جنرل سیکرٹری،سر محمد اظہر کھوکھر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،سر ناظم علی ناز انفارمیشن و فنانس سیکرٹری، سر ذیشان بھٹی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔اجلاس میں مختلف امور سمیت انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس کی تیاریوں کو ترجیحی طور پر ذیربحث لایا گیا اور سب نے بھر پور انداز سے کانفرنس میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس کی میزبانی آپسما تحصیل شرقپور شریف کے سرپرست سرعامر اقبال نے کی۔تمام نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔