کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل)کے مقابلوں کیلئے رواں سال کے سیزن میں آزمائشی طور پر ہاکی اور فٹبال کی طرح ریڈ کارڈ سسٹم لوگو کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل ہال کا کہنا ہے کہ ٹی20 گیمز مسلسل مقررہ ٹائم فریم سے زیادہ دیر میں ختم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کھیل کو مقررہ وقت تک یقینی بنانے کیلئے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کھیل میں سزاں کی ضرورت نہیں لیکن وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کھلاڑیوں سختی سے پابند کروائے جانے کیلئے کچھ اقدام اٹھائے گئے ہیں۔
لیگ کے نئے قوانین کیا ہوں گے
اننگز کے 17ویں اوور کو 72 منٹ اور 15 سیکنڈ، 18ویں اوور کو 76 منٹ اور 30 سیکنڈز اور 19ویں اوور کو 80 منٹ اور 45 سیکنڈز میں مکمل کرنا ہوگا جبکہ آخری اوور 85 ویں منٹ کے اندر ختم کرنا ہوگا۔اگر فیلڈنگ سائیڈ 18ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے پیچھے رہی تو ایک اضافی کھلاڑی کو فیلڈنگ کے دائرے میں داخل ہونا پڑے گا یعنی (سرکل کے اندر پانچ کھلاڑی) ہونگے۔
اگر فیلڈنگ سائیڈ 19ویں اوور کے آغاز میں اوور ریٹ سے پیچھے ہے تو 2 اضافی فیلڈرز فیلڈنگ کے دائرے میں آجائیں گے مطلب یہ ہوا کہ (سرکل کے اندر چھ کھلاڑی) موجود ہوں گے جسکا فائدہ بیٹنگ سائیڈ اٹھاسکے گی۔
اسی طرح فیلڈنگ سائیڈ 20 اوور کے آغاز میں بھی مطلوبہ ریٹ سے پیچھے رہی تو کپتان کو ریڈ کارڈ ملے گا اور اسے اپنی ٹیم کا کوئی بھی ایک کھلاڑی میدان بدر کرنا پڑے گا جبکہ 6 فیلڈنگ دائرے میں ہی رہیں گے۔دوسری جانب بیٹنگ سائیڈ کو وقت ضائع کرنے پر امپائرز کی طرف سے وارننگ دی جائے گی اور اگر کوئی بیٹر قصوروار پایا گیا تو ٹیم کو 5 رنز کا جرمانہ کیا جائے گا۔
اوور ریٹ کی نگرانی تھرڈ امپائر کریں گے اور ہر اوور کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ذریعے کپتانوں کے ساتھ ساتھ شائقین اور ٹی وی کے ناظرین کو بھی بتایا جائے گا جبکہ گرافکس کے ساتھ دکھایا بھی جائے گا کہ وہ کتنے پیچھے ہیں البتہ بیٹنگ سائیڈ کی طرف سے انجری اور ڈی آر ایس پر کھلاڑیوں کو استثنا ہوگا۔واضح رہے کہ مینز کیریبین پریمئیر لیگ کا آغاز 17 اگست 2023 جبکہ ویمنز لیگ کا آغاز 31 سے ہوگا۔