اسلام آباد: اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عبوری حکومت کے دورمیں اپنا کام جاری رکھیں گے، گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اٹارنی جنرل کو کام جاری رکھنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان عبوری حکومت کے دورمیں اپنا کام جاری رکھیں گے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی تعیناتی سابقہ حکومت میں کی گئی تھی۔اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئینگراں وزیراعظم نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ کے لئے تجربہ کار شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، نگراں کابینہ کیلئیجلیل عباس جیلانی ،محمدعلی درانی کے نام زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق عبد الحفیظ شیخ ،مظفر رانجھا ،شعیب سڈل کے نام بھی نگراں کابینہ کیلئے زیر غور ہیں۔