بابر اعظم کب دلہا بنیں‌گے ؟شادی کس سے ہوگی؟

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی ورلڈ کپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کپتان کے اہل خانہ کا ارادہ ہے کہ وہ دسمبر میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو دن بچیں گے، اس میں بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے کردیں۔کھلاڑی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔خیال رہے کہ رواں برس فروری میں نکاح کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب بھی رواں برس ورلڈکپ کے بعد ہوگی جس کی تصدیق شاہد آفریدی نے خود کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں