کراچی:انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر303 روپیمیں فروخت ہو رہا ہے۔