چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی 2گھنٹے طویل ملاقات

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور جلد الیکشن کرانے اور اس میں حائل رکاوٹوں، مردم شماری کے معاملات پر بات ہوئی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد میں آئین کی شقوں پر عمل درآمد پر زور دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں