ایک اور وزیر اسمبلی رکنیت سے نااہل

گلگت:وزیر منصوبہ بندی گلگت بلتستان فتح اللہ خان اسمبلی رکنیت سے نااہل ہوگئے ہیں’الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا’فتح اللہ خان قانونی جنگ ہار گئے۔سابق ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی جمیل احمد نے انتخابی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے 2020 کے انتخابات میں گلگت 2 کے حلقے سے فتح خان کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔فتح اللہ2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے فارورڈ بلاک میں شمولیت اختیار کی، جس کے نتیجے میں ان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔جمعہ کے روز جی بی الیکشن ٹربیونل کے ایک فیصلے میں جمیل احمد کی پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا گیا جس کے بعد فتح اللہ خان جی بی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں