ماہرہ خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا، خلیل الرحمٰن

کراچی:ٹی وی ڈراما کے نامور لکھاری خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ اب ماہرہ خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔خلیل الرحمٰن پاکستان کے نامور لکھاری ہیں جنہوں نے کئی نامور ڈراموں اور فلموں کے اسکرپٹ تیار کیے جو پاکستان سمیت بھارت میں کافی مقبول ہوئے۔ان ڈراموں میں ‘میرے پاس تم ہو’، ‘صدقے تمہارے’، ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ وغیرہ شامل ہیں۔نامور لکھاری نے حال ہی میں محسن ععباس حیدر کے شو ‘پبلک ڈیمانڈ’ میں شرکت کی تھی۔انہوں نے میزبان کے سوال پر کہا کہ ان کے اور ماہرہ خان کے درمیان شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے ثالثی کروانے کی کوشش کی تھی لیکن فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں حیران ہوتا ہوں اور حیران رہوں گا کہ جس قدر میرا ماہرہ خان سے عزت کا تعلق تھا وہ کسی بھی طرح اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اتنا بے ہودہ ٹوئٹ کرے، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ وہ مجھے کال کرسکتی تھیں، مجھ پر خفا ہوجاتیں تو میں انہیں وضاحت دیتا، لوگوں کو یہ چیزیں بعد میں سمجھ آئیں جب لوگوں نے مجھے مسلسل سنا۔انہوں نے ماہرہ خان کے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ انتہائی اچھی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام نہیں کرپاؤں گا۔ ‘

اپنا تبصرہ بھیجیں