دو مسلح افراد کا لڑکی پر وحیشیانہ تشدد ،گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا

پھول نگر دینہ ناتھ( محمد کاشف )دو مسلح افراد دن دیہاڑے نوجوان لڑکی پر وحیشیانہ تشدد کر کے اسے گن پوائینٹ پر اغوا کرکے کار میں ڈال کر فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے محلہ میانکے موڑ کی اٹھائیس سالہ ردا گلی میں اپنی بہن کو ملنے جا رہی تھی کہ اسی محلہ کے اوباش نوجوان محمد علی نے اپنے نا معلوم ساتھی کے ہمراہ اسے گن پوائینٹ پہلے اس پر وحشیانہ تشدد کیا پھر اسے اغوا کرکے سفید رنگ کی کار میں ڈال لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔باپ محمد صغیر کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں