شور کوٹ (حاجی ناصرعباس جٹ) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی یدایت پر پولیس تحفظ سنٹر جھنگ کے انچارج سب انسپکٹر اجمل سمیجہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فوری مدد اور داد رسی کیلئے کوشاں ہے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کےحقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں اس حوالے سے جھنگ پولیس تحفظ سنٹر کے انچارج سب انسپکٹر اجمل سمیجہ کا کہنا تھا کہ DPO جھنگ کی ہدایت پر چند یوم قبل ایک خواجہ سرا اللہ دتہ عرف صائکہ ملک کو فنکشن کے بہانے ہوٹل پر بلا کر ملزمان نے بدفعلی کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع ملتے ہی تحفظ سنٹر نے مذکورہ خواجہ سرا صائکہ ملک کی رپورٹ پر تھانہ کوتوالی میں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 376ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 1074/23 تھانہ کوتوالی درج کروا کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ریڈنگ پارٹی نے ملزمان گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا اور کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے سائل کو داد رسی دلوائی جس پر صائکہ ملک خواجہ سرا نے تحفظ سنٹر جاکر انچارج اجمل سمیجہ سمیت آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ سنٹر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے عزت و نفس کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں مجھے اتنا جلدی انصاف ملنا ایک مثال سے کم نہیں اور ہماری مدد اور راہنمائی کیلئے ہماری ہی کمیونٹی کا ویکٹم آفیسر تعینات ہےاس موقع پر این جی او کے نمائندے مہر محمد ریاض نول بھی موجود تھے اجمل سمیجہ نے کہا کہ یہ سنٹر ٹرانس جینڈر کمیونٹی(خواجہ سرا) کو فی الفور مدد،تحفظ اورراہنمائی فراہم کر رہا ہے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے اداروں اور این جی اوز کے ساتھ باہمی نیٹ ورک تشکیل دیا گیا یے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے معاشی و استحصال،باہمی خرید و فروخت،سماجی مشکلات سمیت دیگر مسائل کا بروقت ازالہ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں