چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ٹمن روڈ ڈھوک اعوان مزدور کے کنویں میں گرنے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو اسٹیشن تلہ گنگ سے ایمبولنس روانہ کی گئی۔ جس پر ریسکیو سیفٹی آفیسر زین خان نے بتایا تلہ گنگ کے نوائی علاقہ ڈھوک اعوان میں خان طور نامی شخص جس کی عمر 50 سال تھی مزدوری کی غرض سے کنویں کے قریب کام کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے سے کنویں میں جاگرا متاثرہ شخص کے سر اور کمر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر موت واقع ہو گئی ۔ ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے لاش کو کنویں سے نکال کر THQ تلگ شفٹ کر دیا۔