ڈینگی سرویلینس مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے:ڈپٹی کمشنر نارووال

نارووال:ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نےکہا ہے کہ ڈینگی سرویلینس کے لئے تمام محکموں کےاینڈرائیڈ یوزرز موثر انداز میں کاروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نےتمام افسران کو ہدایت کی کہ فیک رپورٹنگ سے پرہیز کریں اور کام کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر,ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدطارق,انٹامالوجسٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں نے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414 ان ڈور ٹیموں اور 74آوٹ ڈور ٹیموں نےگھروں کو چیک کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں موجود1378ہاٹ سپاٹس کی100فی صدکوریج یقینی بنائی جارہی ہے۔ڈی ایچ او نارووال نے بتایاکہ انٹامالوجسٹ امانت علی پرمشتمل خصوصی ٹیم نارووال یونیورسٹی,ویٹرنری یونیورسٹی ودیگرمقامات کادورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں