میلاد یوتھ فورس ڈھڈیال کا اجلاس،ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت

چکوال ( ڈاکٹر زاہد چوہدری)میلاد یوتھ فورس ڈھڈیال کا اجلاس۔ ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت
تفصیلات کے مطابق فیضان علی فیضی کے اقامت گاہ پر میلاد یوتھ فورس کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد اسلم چشتی اور زیر سرپرستی محمد یوسف رضوی زیر نگرانی حافظ اظہر عباس اور فیضان فیضی تھے اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جس کی سعادت راجہ عبدالوہاب نے حاصل کی۔اجلاس سے علامہ اسلم چشتی ،محمد یوسف رضوی،فیضان فیضی اور حافظ اظہر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اجلاس میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے اہم نوعیت کے فیصلے کیے گۓ ۔اجلاس میں میلاد یوتھ فورس کے تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں شریک ہونے والے تمام معزز مہمان اور ممبران کو چاۓ اور بسکٹ پیش کیے گۓ اور میزبان کیطرف سے انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں