واپڈا اہلکاروں کی من مانیاں جاری شکایت سننا گوارا نہیں کرتے، پیر ندیم جیلانی

کاهنه( نامہ نگار )بدترین لوڈ شیڈنگ شہری بلبلا اٹھے نوٹس کا مطالبہ واپڈا اہلکاروں کی من مانیاں جاری شکایت سننا گوارا نہیں کرتے، پیر ندیم جیلانی ،
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی رہنما علامہ پیر ندیم جیلانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واپڈا اہلکار سرفراز ،رحمت ایس ڈی او وقاس اپنے افس میں فرعون بن کے بیٹھے ہیں شہریوں کی کمپلین سننا بھی گوارا نہیں کرتے ہمارے علاقہ صوا گجومتہ روزانہ 12 /12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور تو اور فون سننا بھی گوارا نہیں کرتے کمپلین سیل میں کوئی شہری شکایت لے کر جاتا ہے تو اگے سے اہلکار بدتمیزی کرتے ہیں جاؤ جو کرنا ہے کرلو کی دھمکیاں دیتے ہیں، میری چیف لیسکو اور اعلی حکام سے اپیل ہے کہ عملے کو لگام ڈالی جائے اور یہاں فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے اور بدترین لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو پایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں