چنیوٹ ( رانا وسیم سے ) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر شہباز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت امجد علی نے غلہ منڈی چنیوٹ میں النور کمیشن شاپ اور بھوانہ میں دکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر رکھی گئی کھاد کی بوریاں برآمد کر کے ضبط کرلیں اور دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور انکے خلاف تھانہ سٹی اور تھانہ بھوانہ میں مقدمات درج کروا دیے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا کی جانب سے محکمہ زراعت کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کھادوں کی دکانوں اور گوداموں کے وزٹ کریں اور ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔