چنیوٹ(رانا وسیم سے ) ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ڈی پی او عبداللہ احمد نے مسیحی عبادت گاہوں کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہا کہ تمام چرچ ہائے پر ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے عبادت گاہوں پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ضلع بھر میں اہم پوائنٹس پر پولیس کی ہائی الرٹ ناکہ بندی کی گئی ہے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔