قصور (سید علی زین) مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والی واحد جماعت ہے۔بھسرپورہ روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا، آج کا اس افتتاح کر کے یہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار میاں سعد وسیم شیخ سابق ایم این اے نے بھسرپورہ تا بائی پاس روڈ کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررہنما مسلم لیگ ن و سابق ایم این اے وسیم اختر شیخ،شیخ حبیب قادری،احمد لطیف چوہدری،زبیر خان،فیض مجید،یاسر سعید،راجہ عبدالقدوس و دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی کارکنوں، اہل علاقہ بھسرپورہ اور منتظمین جلسہ سینئر رہنما مسلم لیگ ن راجہ عبدالقدوس، حاجی لطیف عرف باؤ، نند لال امجد بھٹی نے اپنے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ قائدین نے ڈھول پر اور گوڑی ڈانس سے اس بھرپور محبت جذبہ کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ اداکیا۔میاں سعد وسیم شیخ، میاں وسیم اختر شیخ،راجہ عبدالقدوس و دیگر نے بھسرپورہ تا بائی پاس روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بھسرپورہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے عوام کا نہیں اپنا درد سمجھتے ہوئے فی الفور حل کروایا اور کام شروع کروادیا،انشااللہ چند دن میں سڑک تعمیر کردی جائیگی۔افتتاح پر عوام کا جم غفیر اور جوش دیکھ کر سابق ایم این اے قصور میاں وسیم اختر شیخ نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ دوبارہ منتخب ہوکر پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے ہم نے ہمیشہ خدمت کی جذبہ سے کام کیا ہے اور اسے عبادت سمجھ کر کیا ہے۔ اس موقع پر مقامی ٹھیکیدار زبیر خان نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قصور شہر کی خدمت کی ہے اب بھی انشاء اللہ بھسرپورہ کی عوام کو معیاری میٹریل اور کوالٹی کے بہترین معیار کا تحفہ دیں گے۔