گوجرانوالہ :سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سعید احمد چوہدری کی زیرِنگرانی تھانہ سوہدرہ ایس ایچ او مختار احمد باجوہ ، سب انسپکٹر محمد اصغر ججہ اور دیگران پرمشتمل پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رضو بلوچ گینگ کے تین ڈکیتوں کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 18 لاکھ روپے نقدی دو عدد موبائل ، 30 بور غیر لائسنس شدہ ناجائز پستول و دیگر سامان برآمد کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان سرغنہ علی رضا ، غفور خان ، غلام حسین شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیرآباد کے بینکوں سے جو لوگ رقم لےکر نکلتے ہم آن کی ریکی کر کے لوٹ مار کرتے تھے اور اس کے مضافات میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین ۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔