کوٹرادھاکشن ( سہیل افتخار سے) راہنما مسلم لیگ ن چوہدری شعیب منیر اور چوہدری جمشید اسلم نے ملک مظہر رشید خان کو ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز (لیسکو )بننے پر مبارکباد دی ۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے NA138 پاکستان مسلم لیگ ن ملک رشید احمد خان کے صاحب زادے ملک مظہر رشید خان کو ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز (لیسکو )بننے پر مبارکباد دی اور ملک مظہر رشید کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر ملک مظہر رشید نے چوہدری شعیب منیر، اور چوہدری جمشید اسلم خان کا شکریہ ادا کیا.