ڈی پی او ملک طارق محبوب نکا تحفظ مرکز کا اچانک دورہ

شورکوٹ (حاجی ناصرعباس جٹ) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے تحفظ مرکز کا اچانک دورہ کیا اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور مثاثرہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب نے پولیس تحفظ مرکز کا اچانک دورہ کیا ، انچارج تحفظ مرکز محمد اجمل نے ڈی پی او کو تحفظ مرکز میں فراہم کی جانے والی سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈی پی او نے پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق منفی رویوں سے متاثرہ ٹرانسجینڈرز کمیونٹی ، بے سہارا اور متاثرہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تحفظ مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ہمارا مذہب،قانون اور اخلاقیات کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتے ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس معاشرے کے کمزور اور محکوم طبقات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور تحفظ مرکز کے ذریعے خصوصی افراد کو جرم کی اطلاع ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، اندراج کرایہ داران ، رپورٹ گمشدگی اور دیگر قانونی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں