ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی : بین الصوبائی کار چور گینگ گرفتار،چار عدد کاریں برآمد ،دو ملزمان گرفتار ،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن غلام عباس نےاپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئےکارچورخطرناک بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ 04عدد گاڑیاں مالیتی 1 کروڑ سے زائد برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے برآمد شدہ گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کروانے پرشہریوں نے ڈی پی او ساہیوال کو پھولوں کا گلدستے پیش کیے اور ڈی پی او ساہیوال کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان ملک کے مختلف شہروں سے خصوصاً پنجاب سے گاڑیاں چوری کرتے تھے اور پنجاب کے مختلف کار ڈیلرز کو فروخت کر دیتے تھے ۔ان کی گرفتاری کے لیے SHOتھانہ سول لائن ملک غلام عباس،خالق ریاض SI، افضال حسین SI، اختر حسین ASI،معہ CIA ٹیم اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی میں خود نگرانی کر رہا تھا۔جدید طریقہ تفتیش کو برو ئے کار لا تے ہو ئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ۔