فالکن فیولر ٹوٹل پٹرول پمپ ضلع کونسل کی منظوری کے بغیر ھی فعال

فیصل آباد (علی رضا سٹی بیوروچیف) فالکن فیولر ٹوٹل پٹرول پمپ ضلع کونسل کی منظوری کے بغیر ھی فعال ھو گیا۔ پلاننگ برانچ کے ذمہ داران نے باعلم ھونے کے باوجود چشم پوشی اختیار کی ھوئی ھے۔بائی لاءز کی خلاف ورزیوں کی بھرمار جبکہ سرکاری فیسوں کی عدم ادائیگی سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان! چیف آفیسر ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر ماتحت عملہ کی کارکردگی جانچنے بغیر اعلی آفیسران کو سب اچھا کی رپورٹ کر رھے ھیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل فیصل آباد صدر کے علاقہ چکنمبر 215رب نیٹھری کی حدود میں فالکن فیولر ٹوٹل پٹرول پمپ نزد بندو خان مین جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے مالکان نے ریاستی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ھوۓ پلاننگ برانچ کی منظوری حاصل کئیے بغیر ھی تعمیرات مکمل کر کے فعال کر لیاھے۔ سرکاری فیسوں کی عدم ادائیگی سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیاھے جبکہ پلاننگ برانچ ضلع کونسل کے ذمہ داران باعلم ھونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کئیے ھوۓ ھیں۔ اس بابت چیف آفیسر ضلع کونسل سے مؤقف جاننے کے لئیے رابطہ کیا گیا مگر باعلم ھونے کے باوجود صاحب بہادر نے کال اٹنڈ کرنا مناسب نہ سمجھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ھے کہ ضلع فیصل آباد میں یہ پریکٹس عام ھے کہ خانہ پوری کرنے کے لئیے منظوری حاصل کرنے کا ڈرامہ رچاتے ھوئے پر پوز/کمپاؤنڈ نقشہ کی صرف فائل جمع کروائی جاتی ھے اوربلڈنگ انسپیکٹر سے سازباز ھوکر تعمیرات مکمل کر لی جاتی ھیں اس کے بعد “رات گئ اور بات گئ” سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب,صوبائی سیکرٹری بلدیات/لوکل گورنمنٹ پنجاب,سیکرٹری بورڈ لوکل گونمنٹ پنجاب, کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسے مطالبہ کیا ھے کہ مذکورہ بالا پٹرول پمپ کو فی الفور سیل کیا جاۓ اور فرائض کی عدم تکمیل پر ذمہ داران ضلع کونسل فیصل آباد کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاۓ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں