منشیات فروشی اور نا جائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری

شورکوٹ (تحصیل رپورٹر) ڈی پی او نے منشیات فروشی اور نا جائز اسلحہ کے خلاف قانونی آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں مربوط حکمت عملی سے نتیجہ خیز آپریشن کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی اور ناجا ئز اسلحہ قانون شکنی کی ایسی ابتداء ہیں جو انسان کو بدترین قانون شکنی کی دلدل میں دھکیل دیتی ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات پر لگانے اور ناجائز اسلحہ پکڑوانے والے قانون کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر پولیس افسران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے خلاف ایسی مربوط حکمت عملی کے تحت قانونی آپریشن کریں جو ہر حوالے سے نتیجہ خیز ہو،ڈی پی او نے کہا کہ اس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی پولیس والا کسی منشیات فروش یا ناجائز اسلحہ کا کاروبار کرنے والے کا کسی بھی حوالے سے سہولت کار ہو گا،خدا نخواستہ اگر قانون شکنوں کے خلاف قانون کا کوئی آپریشن کسی پولیس والے کی سہولت کاری کی وجہ سے ناکام ہوا تو وہ پولیس والا پولیس رولز کے تحت ملازمت سے برخاست تو ہو ضرور ہو گا ایسے ناسور کو منشیات فروش یا ناجائز اسلحہ کا دھندہ کرنے والوں کے ساتھ سہولت کار کے طور پر جیل بھی بھجوایا جائے گا،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ سرکلز کے ڈی ایس پیز منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کا غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف قانونی آپریشن کی مکمل مانیٹرنگ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں