نوشہرہ ورکاں۔( قاسم شاہ سے)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں اپنی جسامت سے بڑھ کر عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہے۔میڈیکل سپریڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مشکل سے 14 کنال رقبے پر شہر کے وسط اور اہم سرکاری اداروں کے ساتھ واقع ہے۔عوام کی بے لوث خدمت کرنا میرا نصب العین ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ھسپتال پر آٹھ لاکھ ابادی کا انحصار ہے ۔ہسپتال میں دو سرجن ۔تین ڈینٹلسٹ ۔تین گائنا کالوجسٹ ایک ائی اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز دیگر معالجین حکیم ۔اور ھومیو پیتھک ڈاکٹر بھی تعینات ہیں،محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت میں سر بکف ہیں۔انشاء اللہ عوامی کی خدمت بلا تفریق کی جاۓ گی۔اللہ تعالی کا قران پاک میں ارشاد ہے اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفا دیتا ہے ۔اللہ پاک ہمیں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
