مہنگائی کے باعث لوگوں کا گزر بسر انتہائی مشکل ترین ہو چکا ہے:چوہدری اکرام الحق

ساہیوال ( پرنس الطاف حسین سے )جماعت اسلامی ساہیوال کے سینئر رہنماء چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کا گزر بسر انتہائی مشکل ترین ہو چکا ہے فروٹ سبزیوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنا ناممکن سا ہو گیا ہے اشیاء کے نرخ بلند ترین سطح تک پہنچ گئے دن بدن مشکلات کا سامنا ہے پٹرولیم مصنوعات بجلی کے نرخ اس حد تک پہنچ گئے کہ لوگ نفسانی مریض بنتے جا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے حکومت وقت مہنگائی کنٹرول میں عملی اقدامات کرے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو ٫ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ساہیوال کے سینئر رہنماء چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشااللہ قائد عوام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ساہیوال ، چیچہ وطنی آمد پر مثالی استقبال کیا جائے گا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں سراج الحق چیچہ وطنی میں تاریخی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کی وجہ سے عوام خود کشیاں کر رہے ہیں اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اس موقع پر دیگر شخصیات بھی موجو د تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں