اٹک جیل کے باہر مٹھائی اور ہار لے کر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

اٹک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی ہے اور ضمانت پر رہائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے تیار ہیں۔بیرسٹر گوہر کے مطابق مچلکے جمع کرانے کے لیے مصدقہ نقل کے لئے اپلائی کر دیا ہے، عدالتی آرڈر کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں گے، بتای جا رہا ہے کہ اٹک جیل کے باہر مٹھائی اور ہار لے کر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیاگیا۔


چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہونے کی خوشی میں اٹک جیل پہنچنیوالے تحریک انصاف کے 9 کارکن گرفتار کیا گیا۔۔دوسری جانب بتایا گیاہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والے اسیر سابق وزیر اعظم و چیرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ برقرار ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی ہے تاہم عمران خان کی اٹک جیل سے رہائی آج ممکن نہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ عمران خان 30 اگست تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔عدالت نے عمران خان کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے کل جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔عمران خان سزا معطلی کے باوجود اٹک جیل میں ہی رہیں گے۔خیال رہے سائفر کنٹینٹ ،آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں