پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کا کم بیک

کراچی:پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی کافی عرصے بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔ سوہائے، ہمایوں سعید اوریمنیٰ زیدی کے ساتھ جینٹل مین ڈرامے میں دیکھائی دیں گی۔پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو جنہوں نے بے شمار مقبول ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ مارچ 2021 میں اداکارہ کی شادی کرکٹر شہزار محمد سے شادی ہوئی۔ شادی کے بعد سوہائے نے شوبز سے بریک لیا۔اب ثنا شہنوازاورنیکسٹ لیول کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ نئے آنے والے ڈرامے جینٹل مین میں سوہائے علی ابڑو بھی اس ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔جبکہ زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی اس ڈرامے بھی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ جنیٹل مین میں پہلی مرتبہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں