لاہور:اللہ تعالیٰ نے انسان کے لیے قسم قسم کی نعمتیں اتاری ہیں جن میں ایک کشمش بھی ہے جس میں صحت کا پورا خزانہ چھپا ہوا ہے۔انسان کے لیے اللہ تعالیٰ نے کرہ ارض پر بے شمار نعمتیں اتاری ہیں جن سے وہ مستفید ہوتا ہے۔ ان ہی میں ایک خشک میوہ جات میں شامل کشمش ہے جو دیکھنے تو بہت چھوٹا سا میوہ ہے لیکن اس میں صحت کا انمول خزانہ چھپا ہوا ہے۔انگور کو خشک کرکے بنایا جانے والا یہ خشک میوہ ہر موسم میں انسان کو فائدہ پہنچاتا ہے جو دیگر میوہ جات کی نسبت کم قیمت اور ہر ایک کی دسترس میں ہے۔ ماہرین طب کہتے ہیں کہ روزانہ ایک کپ کشمش پانی میں بھگو کر پینے سے انسانی قوت مدافعت مضبوط اور کئی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کشمش میں آئرن کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ یہ خشک میوہ وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور امرت کا درجہ رکھتا ہے۔ فائبر اور پولی فینول کی بھی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ کئی معدنیات اور پروٹین بھی پائے جاتے ہیں جس کے باعث اس کو صحت کا چھپا ہوا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔اگر روزانہ ایک کپ کشمش کے پانی میں بھگو کر پی لیں تو قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور نزلہ و زکام جیسی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق کشمش کو رات کو پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھانے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس کا پانی بھی جسم کے لیے معجزانہ طور پر فائدہ مند ہے۔ جس سے نہ صرف قوت مدافعت بڑھتی ہے اور نزلہ زکام جیسی بیماریاں دور ہوتی ہیں بلکہ خون میں ا?ئرن کی کمی دور ہوتی ہے اور اینیمیا (خون کی کمی) کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔صبح نہار منہ کشمش کا پانی پینا جسم سے خراب چربی اور کولیسٹرول کو دور کرکے آپ کے دل کو فٹ اور زندگی کو چست رکھتا ہے۔کشمش کا پانی معدنیات اور پروٹین کے باعث بالوں کے لیے بہترین ٹانک سمجھا جاتا ہے جس سے بال مضبوط ہوتے ہیں اور جھڑنا ختم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خوبصورت اور چمکتی جلد کے لیے بھی کشمش اکسیر ہے کہ اس کا پانی پینے سے جلد کی خشکی دور، خارش اور داغ دھبوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔صبح سویرے کشمش کا پانی پینے سے جسم کو امائنو ایسڈ ملتے ہیں۔ جس سے حمل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ صحت مند حمل کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ جب خواتین حاملہ ہوتی ہیں تو انہیں قبض اور ہاضمے کے مسائل ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں صبح سویرے کشمش کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور حاملہ خواتین کو خون کی کمی کے خطرے سے بچایا جا سکتا ہے۔