واشنگٹن:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی حریفوں سے انتقام لینے کی دھمکی دے دی۔امریکی جریدے کوانٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو سیاسی دشمنوں کیساتھ وہی کچھ کریں گیجوان کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی چوائس نہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جس عورت سے وہ کبھی ملے نہیں۔اس نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا۔اس کے پیچھیڈیموکریٹس کا ہاتھ قراردیا۔ دعویٰ کیا کہ ان کیخلاف بنائے گئے کیسزکے پیچھے امریکی صدرجوبائیڈن ہیں۔