ایشیاکپ؛ بابراعظم کی ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو توڑنے پر نظریں مرکوز کرلیں۔بابراعظم اب تیز ترین 2 ہزار ون ڈے رنز بنانے سے محض 6 قدم دور ہیں، یہ ریکارڈ کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں بنایا تھا جبکہ بابر 30 اننگز میں 1994 رنز بناچکے ہیں۔
بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع بھارت کے خلاف ہی 2 ستمبر کو ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔قبل ازیں گزشتہ روز ایشیاکپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔جہاں ہاشم آملہ نے 19 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے میں 104 اننگز کھیلی وہیں پاکستانی کپتان نے 102 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں