علاقہ کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرکے دم لوں گا :ایس ایچ او مہر آفتاب احمد ترہانہ

فیصل آباد( مہر افتخار حسین ترہانہ سے) تھانہ بلوچنی میں تعینات ایس ایچ او مہر آفتاب احمد ترہانہ کا کہنا ہےعلاقہ کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرکے دم لوں گا کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں.
ایس ایچ او تھانہ بلوچنی مہر آفتاب احمد ترہانہ نے کہا ہے کہ اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ سے منشیات اور دیگر جرائم کوپاک کرکے دم لوں گا تھانے میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کردیا کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں میں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں یہ بات ایس ایچ او تھانہ بلوچنی مہر آفتاب احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انکا کہنا تھا کہ آئی پنجاب کے واضح احکامات ہیں کہ سائل کو عزت احترام دیا جاے میں صحافی برادری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ جرائم کے خلاف ہمارا ساتھ دیا میرٹ پسندآدی ہوں اور حق اور سچ کاساتھ دیتا ہوں آئئ جی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں عوام کے جان مال کے تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےتھانہ بلوچنی میں مہر آفتاب احمد کے تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر کی دوڑیں لگ گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں