صرف آٹھ ہزار تنخواہ پہ گزارہ کیسے کریں، اساتذہ سراپا احتجاج

بھوانہ (ملک علی حیدر ) صرف آٹھ ہزار تنخواہ پہ گزارہ کیسے کریں، نیشنل لٹریسی پروگرام کے اساتذہ سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی نے نیشنل لٹریسی پروگرام چلانے والے اساتذہ کی کمر توڑ دی، مہنگائی کے ستائے اساتذہ کہتے ہیں کہ ہمیں صرف حکومت کی طرف سے 8000 روپے ماہوار دیئے جاتے ہیں جس سے گھر چلانا موجودہ حالات میں انتہائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے۔ خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے شروع کیے گئے اس نظام تعلیم کو جاری رکھنا بہت سے مسائل کو جنم دے رہا ہے۔ اساتذہ کو 8000 ماہوار تنخواہیں دینا اونٹ کے منہ میں زیرا دینے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کی حکومت ہم سے ہر سال وعدے کرتی رہی ہے کہ اساتذہ کی تنخواہ ریگولر کر دی جائے گی اور اس میں اضافہ بھی کر دیا جائے گا لیکن یہ وعدے صرف وعدے ہی رہے اور تاحال ہماری تنخواہ صرف 8000 ہی ہے جس سے ہم آٹا خرید سکتے ہیں اور نا ہی بجلی کا بل ادا کر سکتے ہیں۔ ہماری حکومت وقت سے دست بستہ اپیل ہے کہ ہماری تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کرتے کم از کم ایک مزدور کے برابر کی جائے جو کہ اس وقت 30000 لے رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں