ایپکاتحصیل بھوآنہ سالانہ اجلاس میاں امجد اقبال صدر اور سید ساجد علی شاہ چئیرمین منتخب

بھوآنہ(ملک علی حیدر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)تحصیل بھوآنہ کا سالانہ اجلاس ڈپٹی ڈی ای او (میل) دفتر بھوآنہ میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی صدر انصر حیات سندھو سمیت ضلعی کابینہ کے ارکان شریک ہوئے اور ایپکا تحصیل بھوآنہ کی نئی باڈی برائے سال 2023 تا 2024 کا اعلان کرتے ہوئے میاں امجد اقبال کوتحصیل صدر، سید ساجد علی شاہ کو چئیرمین رائے احمد یار کلیار وائس چئیرمین ،چوہدری غلام حسن چدھڑ جنرل سیکرٹری،کلیم اللہ اور چوہدری نوید احمد رجوکہ کو سینئر نائب صدور جب کہ سید علی حسن زیدی پریس سیکرٹری سمیت دیگر کابینہ اراکین کو نامزد کردیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انصر حیات سندھو نے کہا کہ ایپکا نے ہمیشہ ملازمین کے جائز حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی اپنے ملازمین بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔تحصیل صدر میاں امجد اقبال کا کہنا تھا کہ ملازمین کی حق تلفی کے خلاف ہر فورم پہ آواز اُٹھاتے رہیں گےنئے منتخب چئیرمین ایپکا تحصیل بھوآنہ سید ساجد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت میری کابینہ کو جو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں ہم ان پہ پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور تحصیل بھوآنہ سمیت ملک بھر کے ملازمین بھائی بہنوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی کے خلاف متحد ہوکر اپنی آواز بلند کریں گے اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں